بوم بوم کرکٹ ٹورنامنٹ | میر سپورٹس کریری کی جیت درج

بارہمولہ// ٹاس جیت کر افروٹ الیون سپورٹس کلب کے کپتان نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوروں میں 143 رنز بنائے جس میں سمیر احمد ، عزیر احمد اور شوکت نمایاں سکورر رہے ۔جواب میں میر سپورٹس کریری نے مطلوبہ ہدف 15 اورز میں  تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے سات وکٹوں سے افروٹ الیون سپورٹس کلب شکست سے دو چار کر دیا ۔سید عامر بخاری میر سپورٹس کریری کی جانب سے نمایاں سکورر رہے ۔