بارہمولہ//چندرہامہ کے ایس این ڈبلیو میدان پر بوم بوم سینیرجی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سٹار پلہالن اور منچسٹر پٹن کے بیچ کھیلے گئے میچ کے ساتھ باضابطہ طور آج آغاز ہوا۔سٹار پلہالن نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور منچسٹر پٹن کو 138 رنز کے قلیل سکور پر روکا۔ جواب میں سٹار پلہالن نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے تین وکٹوں سے جیت درج کی۔زبیر احمد کو شاندار نصف سنچری (68 رنز) کے عوض میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ منچسٹر پٹن کے عاقب احمد کو شاندار تین چھکے لگانے پر سپر سکسز کے ایوارڈ سے نوازا گیا اسکے علاوہ منتظر احمد کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین مومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ بات یاد رہے کہ یہ اس سال بوم بوم سینیرجی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن کھیلا جا رہا ہے۔