بوم بوم سینئرجی کرکٹ ٹورنامنٹ | سہاراکلب ماگام نے الٰہی فیلکونزسرینگرکوہرایا

بارہمولہ // بوم بوم سینئرجی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سہاراکلب ماگام نے الٰہی فیلکونزسرینگرکوشکست دیدی۔ایس این ڈبلیو چندرہامہ کے میدان پربوم بوم سینئرجی کرکٹ ٹورنامنٹ  کے تیسرے ایڈیشن کاباضابطہ آغاز ہوا۔سہارا کرکٹ کلب ماگام نے ٹاس جیت کر الاہی فالکونز سرینگر کو بلے بازی کی دعوت دی۔الٰہی فالکونز سرینگر نے مقررہ بیس اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز کا ہدف سہارا کرکٹ کلب کے سامنے رکھاجس میں مبشر احمد نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں سہارا کرکٹ کلب ماگام اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے اپناتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔سہارا کرکٹ کلب کی جانب سے سہیل احمد نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی دلکش اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔اس ٹورنامنٹ کو بوم بوم جنرل اسٹور سپانسر کر رہے ہیں۔