بومئی سوپور کا نوجوان 4 روز سے لاپتہ

سوپور//بومئی سوپور کاایک نوجوان پچھلے4روز سے پُراسرارطورپرلاپتہ ہے اوربسیارتلاش کے باوجودکوئی سراغ نہ مل پانے کے بعداُس کے والدنیپولیس تھانے میں گمشدگی رپورٹ درج کرادی ۔کے این این کے مطابق 20 سالہ زاہد رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکنہ ملہ پورہ پنڈتھان بومئی سوپور 27 اکتوبر کو اپنے گھر سے کہیں جانے کیلئے نکلااورشام دیرگئے تک جب وہ واپس گھرنہیں لوٹاتواہل خانہ کوسخت فکر و تشویش لاحق ہوئی ۔ لاپتہ نوجوان کے والدعبدالرشیدبٹ نے بتایاکہ جب 27 اکتوبرکوشام دیرگئے تک اُسکا بیٹا زاہد واپس گھر نہیں لوٹا تو افرادخانہ پریشان ہوگئے اورانہوں نے اُسکی تلاش شروع کردی ۔انہوں نے کہا’’ ہم نے ہرممکنہ جگہ رابطہ کرکے اورذاتی طورجاکرزاہدکے بارے میں سراغ لگانے کی کوشش کی لیکن کہیں سے کوئی جانکاری نہیں مل سکی‘‘ ۔پولیس تھانہ بومئی سوپورمیں درج کرائی گئی گمشدگی رپورٹ میں عبدالرشیدنے بتایاکہ پچھلے چارروز سے اُسکے جواں سال بیٹے کاکوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔بومئی پولیس تھانہ نے بیس سالہ زاہدرشیدکی بازیابی کیلئے لوگوںسے تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ اگرکسی کوزاہدکے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہوتووہ موبائل نمبرات959677312،9596773024،9596773025اور9596773088پررابط کریں۔