بولویا : جیل میں جھڑپ کے دوران چھ کی موت

 لوپیز//جنوبی امریکی ملک بولویا کے سانتا کروز واقع پالمسولہ جیل میں پولیس کی تلاشی مہم کی مخالفت کرنے کے دوران کم از کم چھ قیدیوں کی موت ہو گئی اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔پولیس کمانڈر فاستینو مینڈوزانے بتایا کہ بدھ کو تقریباً 20000 ہزار پولیس اہلکاروں نے آتش گیر مادے اور شراب کی تلاشی کے لئے جیل میں داخل ہوئے ۔ اس دوران قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کی جھڑپ ہو گئی جس میں چھ قیدیوں کی موت ہو گئی۔جیل میں تقریباً 5000 مرد اور خواتین قیدی رہتے ہیں۔یو این آئی