بورڈ نے 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا|78 فیصد طلبا کامیاب

 
سری نگر//بدھ کو جے اینڈ کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 
 
تفصیلات کے مطابق 10ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحان 2021کے نتائج کا علان کیا گیا ہے۔
 
نتائج میں 78فیصد طلبائ کامیاب ہوئے ہیں۔ 
 
اسی دوران لڑکیوں نے لڑکوں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا جبکہ نجی سکولوں نے اپنے سرکاری ہم منصبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
 
اعداد و شمار کے مطابق، امتحان میں شامل ہونے والے 72ہزار684امیدواروں میں سے کل 78.43فیصد نے امتحان پاس کیا ہے۔
 
لڑکیوں نے امتحان میں لڑکوں کے 78.14کے مقابلے میںلڑکیوں نے 78.74فیصد کامیابی حاصل کی۔ 
 
پرائیویٹ سکولوں کے نتائج91.18فیصد جبکہ سرکاری سکولوں میں یہ شرح 67.25فیصد درج کی گئی۔
 
بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، کل 38,721 سرکاری اسکولوں کے طلباء نے امتحان دیا تھا جن میں سے 26040 پاس ہوئے ہیں جب کہ نجی سکولوں کے  33963میں سے 30,967طلبائ امتخان میں کامیاب ہوئے ہیں۔