راجوری //بور ڈ امتحانات اور NEETمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر نیشنل پبلک ہائر سکینڈری سکول راجوری میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں ایڈو کیٹ افتخار احمد جوکہ انڈین یوتھ کانگریس کے کو آر ڈینٹر بھی ہیں ،بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس پروگرام کے دوران 10ویں ،12ویں اور NEETامتحانات میں شاندار کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے مہتاب برکت ،پارس بالی ،صوفیہ جبایں ،شبینہ چوہدری ،کرتن شرما ،ارتی شرما اور اشوریہ کی حوصلہ افزائی کر نے کیساتھ ساتھ انعامات سے بھی نوزا ۔اس موقعہ پر ایڈو کیٹ افتخار نے سابقہ منیجنگ ڈائریکٹر مرحوم اے کے بڈیال کو شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں تاکہ آئندہ وہ اپنی والدین اور خطہ کا نام روش کرنے کیساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کرسکیں ۔اس موقعہ پر طلباء کیساتھ ساتھ سکول منتظمین بھی موجود تھے ۔
بورڈ امتحانات میں بہترین کارکردگی
