بورڈنے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا| 80فیصد طلباء کامیاب

 
سری نگر//80فیصد طلباء نے گیارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر 2021کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ہفتہ کو نتائج کا اعلان کیا، نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا۔
 
بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، 80ہزارسے زیادہ طلباء نے امتحانات میں شرکت کی تھی جن میں سے 64ہزار915 طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔
 
بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری رازداری، پروفیسر اعجاز حقاق نے بتایا کہ صنفی لحاظ سے لڑکوں کا پاس فیصد 78فیصد اور لڑکیوں کا 83فیصدنتائج ہیں۔
 
واضح رہے کہ کلاس 11ویں سالانہ ریگولر (2021) کا امتحان طلباء کے متعلقہ اسکولوں میں 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحان کے اختتام کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔
 
تھیوری اور پریکٹیکل دونوں- کشمیر اور جموں کے ونٹر زون کے علاقوں میں الگ الگ امتحانی مراکز بنائے بغیر متعلقہ اسکولوں میں منعقد کیے گئے۔
 
امتحانات کے انعقاد کے لیے نگران عملہ متعلقہ اسکولوں نے خود مقرر کیا تھا۔