بودی بگ پٹن کا پل برسوں سے تشنہ تکمیل

بارہمولہ // سنگھ پورہ پٹن کے بودی بگ علاقہ میں نالہ فیروزپورہ پر محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے تعمیر کئے جارہے پل کا کام کئی برسوں سے تشنہ تکمیل ہے جس کے نتےجے مےں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ لمبے عرصے سے اس پل کی تعمیر کام رکا ہوا ہے جس سے کثیر آبادی کو مشکلات درپیش آرہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ اگر چہ پل کا نوے فیصد کام مکمل ہواہے لیکن کچھ لوگ اب اس پل کو مکمل کرنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔جس سے یہ کام تشنہ تکمیل ہے۔ سجاد احمد نامی اےک مقامی شہری نے بتاےا ہے کہ پُل نہ ہونے کی وجہ سے ےہاں کی بےس ہزار آبادی کو سخت مشکلات درپےش ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس معاملے مےں مطلع کےا تھا لےکن بدقسمتی سے اس کی طرف کوئی دھےان نہےں دےا جارہا ہے ۔ اس سلسلے مےں تحصیلدار سنگھ پورہ سید صلاح الدین نے کہاکہ پُل کے ساتھ موجود اراضی کی نشان دہی کی جائے گی جس کے بعد اس کا کام مکمل کیاجائے گا ۔