بودرم کے کھلے سمندر میں 15غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا

 یواین آئی

انقرہ// ترکیہ کے موعلا کے علاقے بودرم کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 15 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا ہے۔کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق، کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی کو بودرم کے ساحل پر ایک لائف بیڑے پر غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ٹیموں نے 15 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جو یونانی عناصر کی طرف سے ترکیہ کے علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا گیا تھا ا۔ ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جو مبینہ طور پر تارکین وطن کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔