پونچھ//بارہویں جماعت میں صوبائی سطح پر دسویں پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ماڈل ہائرسکینڈر ی اسکول بوائز پونچھ کے طالب علم سیدصیام الرحمٰن کے اعزاز میں سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ادارہ کے پرنسپل کی قیادت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاںبہتر کارکردگی پر طالب علم کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ صرف ان کے ادارے کے لئے نہیں بلکہ پورے ضلع کی عوام کے لئے فخر کا باعث ہے کہ وہ ریاستی سطح پر خود کو منوانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے سید صیام الرحمٰن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ وہ زندگی کے ہر امتحان میں اسی طرح کی کامیابیاں حاصل کر تے رہیں۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کے طلبا بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیںلیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ والدین ان کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں ۔
بوائز ہائراسکینڈری سکول پونچھ میں تقریب
