بن تالاب میں جھیل کی صفائی کیلئے مہم شروع

جموں //بن تالاب جموں میں فوج اور یوا راجپوت سبھا کی جانب سے مشترکہ طور پر جھیل کی صفائی کیلئے ایک مہم شروع کی گئی ۔ڈاکٹر رمن راجو اور ریندر سنگھ گلی کی قیادت میں شروع کی گئی صفائی مہم کے دوران فوجی اہلکاروں نے اپنی مشینری کیساتھ جھیل کی صفائی کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے یوا راجپوت سبھا کے سابقہ صدر ریندر سنگھ گلی نے کہاکہ مذکورہ جھیل کو صاف کر نے میں ضلع انتظامیہ پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے فوج کی مدد سے اس کام کو انجام دینے ہی مناسب سمجھا۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ جھیل کے کناروں پر گندگی جمع کرنے کے عمل پر روک لگائی جائے تاکہ اس قدرتی جھیل کو مزید خراب ہو نے سے بچایا جائے ۔اس موقعہ پر سرپنچ بن تالاب دھرمیندر سنگھ وعام لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا ۔