بن تالاب برن میں جامع مسجدکاسنگ بنیادرکھاگیا

جموں//جموں کے بن تالاب برن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں جامع مسجد کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھاگیا۔تقریب میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی ، شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان، سابق ممبراسمبلی کرگل حاجی اصغر کربلائی ، سابق وزیر حاجی نثار علی ، سابق وزیر قمر علی آخون سمیت بڑی تعداد میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقعہ پر علمدار کالونی میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھاگیا جس کیلئے موقعہ پر ہی چندہ وغیرہ بھی دیاگیا ۔ اپنے خطاب میں عاشق حسین خان نے کہاکہ کشمیر کے حالات کی وجہ سے لوگ جموں میں آکر بسنے پر مجبور ہیں اوریہ بات قابل سراہناہے کہ یہاں کی ہندو برادری کی طرف سے انہیں ہر طرح کا تعاون فراہم کیاجارہاہے ۔ انہوں نے بھائی چارے کی روایت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو بہر صورت قائم رکھاجائے ۔حاجی عنایت اللہ و دیگر مقررین نے بھی مسجد کی تعمیر اور نئی بننے والی کالونی کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلایا ۔تقریب میں غلام محمد گنائی ، خورشید شاہ ، شوکت کاظمی ، فدا حسین رضوی ، مولانا سبط شبیر قمی ، مولانا زوار کربلائی ، سید مظفر رضوی ، فردوس احمدو دیگران بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر مقامی سرپنچ اور پنچ کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور مسجد کی تعمیر میں امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔