بنی میں بارش وبرفباری کے سبب معمولات ِ زندگی متاثر

بنی// بنی وادی میں گزشتہ دو دنوں سے رُک رُک کربارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہو ئی ہے جس کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔پوری بنی ویلی میں بارشوں اور طوفان جاری ہے جس کے سبب لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔ جہاںدو دنوں سے بنی ویلی میں بارشوں اور طوفان کی وجہ سے بجلی ودیگر بنیادی سہولیات کا نظام درہم برہم ہو کرگیا ہے تو وہیں علاقہ جات میں کسانوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔زیادہ تر سیب کی فاصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ پھل دار درخت تیز ہواؤں کے چلنے سے ٹوٹ گئے ہیں ۔جانکاری کے مطابق تحصیل بنی میں لوانگ، سرتھل، ڈاھگر، ڈوگن، کوٹی چنڈھیار، لوہائی ملہار، بھنڈھار، علاقوں میں ژالہ بھاری سے سیب، اخروٹ، بگوگوش، ناشپاتی وغیرہ پھلدار درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے تو وہی ان علاقوں میں 70 سے زائد رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔تیز ہواؤں کے چلنے سے کئی مکانات کی چھت تیز آندھی سے اْڑ کر کھلے آسمان تلے چھت ہو کر رہ گئی ہے۔