بنیادی فرائض کی بیداری

نئی دہلی//یو این آئی// سپریم کورٹ نے پیر کو آئین میں درج بنیادی فرائض کو نافذ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی مانگ کے سلسلے میں دائر ایک مفاد عامہ کی عرضی پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے عرضی گزار ایڈوکیٹ درگا دت کی عرضی پر حکومت اور ریاستوں سے جواب طلب کیا۔درخواست میں مختلف دلائل کے ساتھ کہا گیا ہے کہ حقوق کے مطالبے کے لیے ہر کوئی آواز اٹھا رہا ہے لیکن آئین کے حصہ چار۔ اے کے تحت دیے گئے فرائض کی کسی کو پرواہ نہیں۔