جموں//گئومنہاسہ مڑھ بلاک کاسب سے بڑا گائوں ہے اوریہ شہر جموں سے صرف دس کلومیٹرکی دوری پرواقع ہے اورصرف ایک سنگل سڑک کے ذریعے اس گائوں کاشہرجموں سے رابطہ ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ کے لوگوں کوکافی پریشانی کاسامناکرناپڑتاہے ۔ حلقہ انتخاب مڑھ کے ممباسمبلی اس علاقہ کی ترقی اورعوام کودرپیش مسائل کے ازالہ کیلئے کچھ بھی نہیں کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار گئومنہاسا چوک میں احتجاج کررہے لوگوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران مظاہرین کی قیادت ینگ پنتھرس کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال کررہے تھے۔ مظاہرین ۔بی جے پی ۔پی ڈی پی سرکار ہائے ہائے ۔ جھوٹے وکاس کے وعدے بندکرو ، سوٹ بوٹ کی سرکار ہائے ہائے ، ہم کیاچاہتے ہیں سڑک ، پانی ،بجلی اورروزگار ۔پرتاپ سنگھ جموال نے اس موقعہ پر اپنی تقریرمیں کہاکہ اس علاقہ کے لوگوں کوسڑکوں کی بہترسہولیات دستیاب ہیں اورنہ ہی بجلی اورپینے کاپانی ملتاہے اوربی جے پی نے عوام کے ساتھ اچھے دن آنے کاجووعدہ کیاتھاوہ ابھی تک ایفانہیںہواہے جس کی وجہ سے اس علاقہ کے لوگوں کابی جے پی۔پی ڈی پی سرکارسے اعتماد اٹھ چکاہے۔
بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ،گئومنہاسہ میں لوگوں کا حکومت مخالف مظاہرہ
