بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم ڈھاکہ پہنچی

ڈھاکہ//ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اب ڈھاکہ پہنچ گئی ہے ۔ یہاں وہ بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم چھ سال کے طویل وقفے کے بعد بنگلہ دیش آئی ہے ۔ ٹیم ہفتہ کی صبح ڈھاکہ پہنچ گئی۔ ٹیم کے تمام ممبران کا اب ان کے کمروں میں کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس میں رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد وہ فوری طور پر اپنی پریکٹس شروع کر سکیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو بی سی بی نے دورہ پاکستان کے لیے قرنطینہ ضابطے میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں کو کوارنٹین سے راحت دی گئی تھی۔  تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے دورے سے نام واپس لینے کے بعد ان کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک 16 نومبر کو ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل 2015 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور پھر اس نے دو سیریز جیتی ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین ۔صفر اور واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی تھی ۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ایک ٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا۔ یواین آئی