نئی دہلی// بنگلہ دیش جنوری 2019 میں ہونے والے ' انڈس فوڈ دوئم' میں حصہ لے گا اور کاروباریوں کا ایک وفد ہندوستان بھیجے گا۔ اس کا اعلان ڈھاکہ میں قائم کامرس اورصنعت کے ہندوستان [؟] بنگلہ دیش چیمبر کے سکریٹری اور سی ای او جہانگیر بن عالم نے کیا ہے جنہوں نے بات چیت کے لئے کل دہلی میں ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا کے دفترکا دورہ کیا تھا۔ انڈس فوڈ دوئم کا اہتما م کامرس اور صنعت کی وزارت کے کامرس کے محکمے نے کیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ اس میں سے بنگلہ دیش 900 ملین ڈالر کی مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے ۔ ڈھاکہ میں قائم انڈیا [؟] بنگلہ دیش چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سی ای او نے بتایا کہ تجارت میں اضافہ بنگلہ دیش کی ترقیات پر منحصر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش آگے بڑھ رہا ہے اور ہندوستان اور باقی دنیا کے ساتھ اس کی تجارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہندوستان ، بنگلہ دیش کا ایک قریبی پڑوسی ملک ہے ،جس کے ساتھ ہندوستان کے ثقافتی اورتجارتی تعلقات ہیں اور بنگلہ دیش کے ساتھ نہ صرف ہندوستان کی ایک طویل سرحد ملتی ہے بلکہ زبان کے لحاظ سے بھی وہ ہندوستان کے قریب ہے ۔انہی سب وجوہات کی بنا پر بنگلہ دیش ،ضرورت کا سامان درآمد کرنے کے لئے ہندوستان کی طرف دیکھتاہے ۔ بنگلہ دیش کے لئے ہندوستان سے کھانے پینے کی اشیا اور مشروبات کی برآمدات بڑھانے کی زبردست گنجائش ہے ۔
بنگلہ دیش کا تجارتی وفد ہندوستان آئے گا
