ڈھاکہ// بنگلہ دیش ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نے پیر کے روز اس کشتی کے مالک کو گرفتار کر لیا جس میں جمعہ کو آگ لگنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔آر اے بی کے ترجمان کمانڈر خندکر المعین نے بتایا کہ کشتی کے مالک ایچ جلا ل شیخ کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل اتوار کو ڈھاکہ کی ایک سمندری عدالت نے شیخ اور کشتی کے تین دیگر مالکان سمیت ا?ٹھ افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔خیال رہے جمعہ کے روز ڈھاکہ سے ضلع بارگنا جانے والی تین منزلہ کشتی میں ا?گ لگنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 26 دیگر لاپتہ ہیں، جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
بنگلہ دیش تباہ شدہ کشتی کا مالک گرفتار
