بنکوٹ بانڈی پورہ میں آٹے کے75بیگ اور گاڑی ضبط

بانڈی پورہ//بنکوٹ بانڈی پورہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر فروخت کئے جارہے آٹے کے75بیگ اور گاڑی ضبط کی۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں ایچ او پٹھکوٹ نے مصدقہ اطلاع ملنے پر چوپان محلہ بنکوٹ میں چھاپہ مارا ۔ اس موقعہ پر پولیس نے غیر قانونی طور پر آٹے کے 75بیگ ضبط کئے جنہیں غیر قانونی طور پر فروخت کیا جارہاتھا۔ پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر16/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔