بندش کے باوجود جے کے بینک میں 20 لاکھ سے زائد ٹرانز یکشنز درج

نیوز ڈیسک
سرینگر//وقفے وقفے سے بندش کے باوجود جموںوکشمیر بینک کے ڈیجیٹل اور متبادل چینلوں نے گذشتہ 36 گھنٹوں میں 20لاکھ ٹرانزیکشنز درج کیں ، جن کی مجموعی رقم 1,082 کرو ڑ روپے ہے۔بینک کے صدر آئی ٹی نے کہا ڈیجیٹل اور متبادل چینلوں میں آئی رکاوٹوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے راتوں رات کام کرنے والے آئی ٹی پیشہ ور افراد کی ٹیم نے خدمات کو بحال کیا۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا ،’’  بینک میں اعلیٰ ترین سطح پر پوری صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اِقدامات کئے جا رہے ہیں کہ ے صارفین کو مستقبل میں ایسی کسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دریں اثناء ایپلی کیشن کے زیادہ اِستعمال سے پیدا ہونے والے ڈیٹا بیس کی بڑی تعداد کی وجہ سے ٹائم آئوٹ یا ٹرانزیکشن میں ناکامی کی رِپورٹ شدہ استعمال کے باوجود جموںوکشمیر بینک کے ڈیجیٹل اور متبادل چینلوں نے سنیچر کی صبح سے اتوار کی دوپہر 12 بجکر 30منٹ تک کامیابی کے ساتھ زائد اَز 20 لاکھ ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی ۔ زائد اَز 6.1لاکھ زیادہ کامیاب ٹرانز یکشنزکے نتیجے میں555.25 کروڑ روپے کی رقم کی منتقلی ہوئی ۔ اے ٹی ایمز نے سنیچر اور اتوار کی صبح 4.39 لاکھ سے زیادہ کامیاب ٹرانز یکشنز میں 326.21 کروڑ روپے نقد تقسیم کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد کا مشاہدہ کیا ہے۔ اِس کے علاوہ بینک کی یو پی آئی خدمات کے تحت 7.81 لاکھ ٹرانزیکشنز میں 182.65 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جب کہ اِس عرصے کے دوران بین کے پی او ایس اور اِی کامرس چینلوں سے خریداروں میں 23.40 کروڑ روپے کا لین دین کیا گیا ہے اور 2.24 لاکھ سے زیادہ کامیاب ٹرانزیکشنزپر کارروائی کی ہے۔