بنالی بونیار کا نوجوان لاپتہ اہل خانہ پریشان

بارہمولہ //  سرحدی قصبہ اوڑی کے بنالی ترکانجن بونیار کا ایک نوجوان لڑکا پچھلے 22  روزسے لاپتہ ہے جس کے نتیجے میں اہل خانہ پریشان ہیں۔مذکورہ لڑکے کے بھائی ارشاد احمد نے ’کشمیر عظمیٰ ‘کو بتایا کہ اُس کا  18سالہ بھائی  عبدالمجید پسوال ولد محمد اسماعیل پسوال ساکنہ بنالی ترکانجن اوڑی 4 اگست کو اپنے گھر سے نکلا ، لیکن تب سے وہ واپس نہیں آیا ۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ انہوں نے ہرممکن جگہ پر اُسے تلاش کیا لیکن اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ملا،  جس کی وجہ سے اہل خانہ پریشان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میںانہوں نے پولیس تھانہ بونیار میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی ہے ۔