سرینگر//بنات انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اور مسلم پبلک سکول راجباغ کے اہتمام سے بنات کیمپس گلوان پورہ میں’ انٹر سکول سیرت مقابلہ ‘منعقد ہوا جس میں متعدد سکولوں کی طالبات نے حصہ لیا۔ مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوئوں پر تقاریر کیں اور سامعین کو متاثر کیا ۔بنات انسٹی چیوٹ کے طلبا نے نعت شریف اور قوالیاں پیش کیں ۔مقابلے میںمسلم پبلک سکول کی آرزو فیاض ،رحمت خورشید اور حمیرہ شفیع نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ چوتھی پوزیشن بنات انسٹی چیوٹ کی سید مہوش اور بلقیس منظور نے حاصل کی ۔مہمان خصوصی جموں و کشمیر یتیم ٹرسٹ کے سرپرست ظہور احمد ٹاک نے انعامات تقسیم کئے ۔
بنات انسٹی چیوٹ گلوان پورہ میں ’ انٹر سکول سیرت مقابلہ‘ منعقد
