عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس نے بدھ کو بتایا کہ انہوں نے سرینگر ضلع میں دو ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کیا ، اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتارملی ٹینٹ ساتھیوں کو 21 نومبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دو ملی ٹینٹ ساتھیوں ممتاز احمد لون اور جہانگیر احمد لون جو، دونوں ترہگام، کپوارہ کے رہنے والے ہیں، کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جس میں 2 پستول، 4 میگزین، 2 فلر میگزین شامل تھے۔ اور 8 گرینیڈ شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کو بائی پاس پر مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد سرینگر پولیس کی مشترکہ ٹیم اور سی آر پی ایف کی کوئیک رسپانس ٹیم نے شام لال پٹرول پمپ،نند ریشی ر کالونی بمنہ کے قریب ایک چوکی قائم کی۔انہوں نے بتایا، ناکہ چیکنگ کے دوران، ایک سفید رنگ کی سنٹرو کار پارم پورہ سے ٹینگ پورہ کی طرف جارہی تھی، چوکی پر پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔تاہم، موقع پر موجود اہلکاروں کی ٹیم نے انہیں تدبیر سے پکڑ لیا۔ان کی گرفتاریوں کے بعد بٹہ لو پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاںکی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔