بمنہ میں 18سالہ مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 
سری نگر//سری نگر کے بمنہ علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک 18سالہ مزدور کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے عشمقام علاقے کے ایک 18سالہ مزدور کی شناخت سمیر احمد بٹ ولد محی الدین بھٹ سکنہ اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے جو کہ سرینگر کے بمنہ میں بجلی کی لائن لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے سکمز صورہ لے جایا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
 
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔