بمنہ میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر2مزدور لقمہ اجل الائی پورہ پلوامہ میں طالب علم ڈوب گیا

ارشاد احمد+شاہد ٹاک

سرینگر+شوپیان // ضلع سرینگر کے بمنہ علاقے میں جمعہ کی دوپہرایک عمارت سے گرنے سے دوغیر مقامی مزدوروں کی موت ہو گئی۔بہار کے رہنے والے رام لال اور موہن لال، شاہ جہاں کمپلیکس بمنہ میں سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیر تعمیر عمارت میں پلاسٹر لگا رہے تھے جب وہ عمارت کی لفٹ سے گر گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ انکی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے تین مزدور جمعرات کو اوکھو پلوامہ میں اینٹوں کے بھٹے کی دیوار گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ ادھر پلوامہ کے الائی پورہ لاسی پورہ علاقے میں ایک 12جماعت کا طالب علم نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ شاہد احمد الائی ولد عبد الرشید الائی نامی طالب علم نالہ رمبی آرہ میں نہا رہا تھا جس کے نتیجے میں اس کی وہاں ڈوب کر موت ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ طالب علم کی نعش بر آمد کر کے آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔