بمنہ اوربڈگام سے گم ہوئی 3 نابالغ لڑکیاں بٹوت سے بازیاب

سرینگر//پولیس نے بمنہ اوربڈگام سے لاپتہ ہوئی تین لڑکیوں کو بٹوت سے بازیاب کرکے والدین کے سپرد کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق بمنہ سرینگر سے دو اوربڈگام سے ایک نابالغ لڑکی 29جنوری کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی،جس کے بعد تینوں کے والدین نے متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ درج کرائی۔پولیس نے فوری طور حرکت میں آکر گم ہوئی تینوں نابالغ لڑکیوں کی تلاش شروع کی اورپولیس کو اُس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب سرینگرجموں شاہراہ پرتینوں لڑکیوں کوجموں جارہی ایک گاڑی سے بازیاب کیاگیا۔قانونی لوازمات پوراکرنے کے بعد تینوں لڑکیوں کو والدین کے سپردکیاگیا۔