بمنہ ، خمینی چوک، سپدن ،بڈگام روٹ پر چلنے والی ٹاٹاگاڑیوں کی من مانیاں

سرینگر//بمنہ ، خمینی چوک سپدن کے روٹ پر ایس آر ٹی سی اور سومو سروس چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوںنے کہا ہے کہ اس روٹ پر چلنے والی 407ٹاٹا گاڑیوںنے قبضہ کرلیا ہے، جو لالچوک سے منزل تک پہنچنے کیلئے دو اڑھائی گھنٹے سے بھی زائد کا عرصہ لگاتے ہیں ۔ لوگوںنے کہا کہ پہلے اس روٹ پر ایس آر ٹی سی گاڑیاں چلتی تھیں جن سے لوگوںکو کافی راحت ملتی تھی تاہم ان گاڑیوں کے بند ہونے کی وجہ سے روٹ پرچلنے والی میٹا ڈار ڈرائیوروں کی من مانیاں بڑھ گئی ہیں۔ بمنہ ، خمانی چوک سپدن بڈگام کے مقامی لوگوں نے ٹا ٹا 407گاڑیوں کے ڈرائیور وں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ من مانیاں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لالچوک ۔جہانگیر چوک سے براستہ بمنہ ،خمینی چوک ، سپدن بڈگام، جو کہ محض 15کلو میٹر کا سفر ہے، پر ٹا ٹا ٹاٹا گاڑیاں دو سے اڑھائی گھنٹے کا وقت لگاتی ہیں ۔ مسافروں کی جانب سے اگر انہیں کچھ کہا جاتا ہے تو جواب میں کہتے ہیں ’’ جلدی کیلئے نجی گاڑی یا آٹو کا استعمال کرو‘‘۔ مقامی لوگوںنے اے آر ٹی او بڈگام  پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر باہری دنیا سے بالکل بے خبر ہیں ۔ لوگوںنے مذکورہ روٹ پر ایس آر ٹی سی اور سومو سروس چالو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سیکریٹری اور ٹرانسپورٹ کمشنرسے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔ (  )