بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کا ازدواجی سفرکے خاتمے کا اعلان

لندن //کئی سال تک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے اور 2021 میں فوربز کی فہرست میں دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص قرار پانے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے 27سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔بل اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کی جوڑی کا شمار دنیا کی وفادار اور رومانوی ترین جوڑیوں میں ہوتا رہا اور دونوں نے مجموعی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ 34 برس گزارے۔بل اور ملنڈا گیٹس کے تین بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑی بیٹی جینیفر کیتھرائن گیٹس کی عمر 25ال ہے جب کہ ان کے دو بیٹے بھی ہیں اور ان کی عمریں بھی20ال سے زائد ہیں۔تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جوڑے کی صورت میں تعلقات میں رہنے اور 27 سال تک ازدواجی زندگی گزارنے کے دوران کبھی بھی بل اور ملنڈا گیٹس کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں۔