بلیک فنگس کا ایک اور معاملہ، تعداد 24، 4فوت

 سرینگر //جموں و کشمیر میں بدھ کو ایک اور شخص میں بلیک فنگس کی موجود کی تصدیق ہوگئی ہے اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ 5مشتبہ معاملات کی رپورٹیں ابھی آنا باقی ہے۔ابتک جموںصوبے میں بلیک فنگس سے 4افراد فوت ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق متاثرین میں 21جموں جبکہ 2کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 21متاثرین میں ضلع جموں میں 11 افرادفنگس سے متاثر ہوئے جن میں 4مشتبہ اور7مصدقہ معاملات ہے۔ جموں ضلع کے 11متاثرین میں ایک فوت جبکہ 10زیر علاج ہیں۔ کٹھوعہ ضلع میں 5کیس سامنے آئے ہیں جن میں 3مشتبہ جبکہ 2کیس مصدقہ تھے اور وہ دونوں فوت ہوگئے۔ پونچھ میں ایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ فوت ہوگئے ۔ ریاسی میںایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ ابھی زیر علاج ہیں۔ادھمپور ضلع میں 2کیس سامنے آئے ہیں اور یہ دونوں زیر علاج ہیں۔ سانبہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔کشمیر میں بلیک فنگس کے دونوں معاملات سرینگر میں سامنے آئے ہیں۔