بلہامہ سری نگر میں برف باری سے بجلی ٹرانسمیشن ٹاور گرا | 2 گاڑیوں کو نقصان

 
سری نگر// جاری برف باری کے درمیان، وسطی کشمیر کے
سری نگر ضلع کے بلہامہ میں آج صبح پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ٹرانسمیشن ٹاور گر گیا۔
 
 اطلاعات کے مطابق کا ایک ٹرانسمیشن ٹاور گاؤں بلہامہ میں گر گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹپر ڈمپر رجسٹریشن نمبر JK02AP-2513 اور سڑک کے کنارے کھڑی ایک پلیٹ فارم گاڑی جس کا نمبر JK02AL 1648 تھا، کو نقصان پہنچا۔
 
تباہ شدہ ٹرانسمیشن ٹاور کی وجہ سے سمپورہ سے کھریو جانے والی سڑک بھی بلاک ہو گئی ہے۔
 
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک متعلقہ محکمہ یا ضلع انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر نہیں پہنچا ہے۔