ریاسی//عوام کے ساتھ روابط اورتعلقات کوخوشگواربنانے کے مقصدسے فوج کی جانب سے بلمت کوٹ ریاسی میں سرپنچوں کے ساتھ ایک میٹنگ کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران مقررین نے عوام کاامن وبھائی چارے میںر ول کواُجاگرکیا۔انہوں کہاکہ جس سماج میں امن اور بھائی چارہ ہوگااس کی ترقی کے امکانات زیادہ روشن ہوتے ہیں ۔اس موقعہ پرانتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پرزوردیاگیا۔انہوں نے متنوع سماج کی خصوصیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔فوج کے افسران نے کہاکہ موجودہ دور میں امن اوربھائی چار ہ کوعام کرناوقت کاتقاضاہے۔میٹنگ میں شامل لوگوں نے منتظمین کوامن کیلئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔انہوں نے کہاکہ ہم برداشت اوربھائی چارے اورمتنوع معاشرے میں یقین رکھتے ہیں۔مقامی لوگوں نے فوج کامیٹنگ منعقدکرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔