بلدیاتی چناﺅ کے پیش نظر امیدواروں سے تبادلہ خیال

 راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے اس بات پر زور دیاہے کہ بلدیاتی چناﺅ کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی سے پاسداری کی جائے ۔موصوف نے بلدیاتی چناﺅ کے پیش نظر ضلع راجوری کی پانچوں میونسپل کمیٹیوں کا دورہ کرکے چناﺅ میں حصہ لے رہے امیدواروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس سلسلے میں فلائنگ سکوراڈ پہلے سے ہی تشکیل دیئے گئے ہیں جو خلاف ورزیاں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی الیکشن اتھارٹی نے جنر ل ابزرور اور ایکسپنڈیچر ابزور تعینات کررکھے ہیں تاکہ چناﺅ مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایاجاسکے ۔انہوں نے تمام امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ فلائنگ اسکوارڈ اور ابزروروں کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے الیکشن میں حصہ لے رہی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں پر زور دیاکہ وہ ضلع انتظامیہ سے بھی تعاون جاری رکھیں ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے بتایاکہ پولیس چناﺅ کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کیلئے پوری طرح سے تعاون دینے کو تیار ہے ۔۔انہوں نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو امن و قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔