بلدیاتی چنائوکی تیاریاں

سرینگر// بی جے پی ضلع سرینگر کا ایک اجلاس کل منعقد ہوا جس میں پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے ورکروں پر زود یا کہ وہ آنے والے بلدیاتی چنائو کیلئے سرگرم ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بنیادی ایجنڈا کشمیر میںتمام محازوںپر تعمیر وترقی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقعہ پر جے کے پی سی سی کے سابق وائس چیرمین  خالد جہانگیر نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ووٹران کیلئے تال میل بڑھائیں ۔پارٹی کی خاتون لیڈر ڈاکٹر درخشان اندرابی نے ورکروں سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں ۔