جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا ہے کہ انتخابات سے بھاگنے والی جماعتیں اپنی سیاسی بنیاد کھوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آنے والا وقت بی جے پی کا ہے۔ کویندر گپتا نے بدھ کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ آنے والے وقت میں ہم جموں وکشمیر کے اندر غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ جو پارٹیاں الیکشن سے بھاگ چکی ہیں، وہ سیاسی بنیاد کھوچکی ہیں۔ اس لئے یہ صاف نظر آرہا ہے کہ آنے والا وقت بی جے پی کا ہے‘۔ بتادیں کہ ریاست کی دو بڑی علاقائی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ریاست میں اعلان شدہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی سرکار دفعہ 35 اے کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑچھیڑ نہ کرنے کی ضمانت دے تو پھر انتخاب میں حصہ لیں گی۔ سی پی آئی ایم نے بھی حصہ نہ لینا کا فیصلہ کیا ہے۔ یو این آئی
نیشنل کانگریس پارٹی کا امیدواراتارنے کافیصلہ
جموں// نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈر اورسابق وزیر ٹھاکررندھیر سنگھ نے جموں کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دیانتدار اورتعلیم یافتہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈال کر جموں خطے کے ساتھ ہورہی ناانصافی کے سلسلے کوروکے ۔ انہوںنے پہلے امیدوار بلبیر سنگھ کاچنا¶ میدان میں اتارنے کے اعلانات کرتے ہوئے جموں کے کم ازکم75وارڑوں میں سب سے زیادہ امیدوار اتارنے کافیصلہ لیاہے۔یہاں پرجاری پریس بیان میں ٹھاکررندھیر سنگھ نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے رجسٹرڈ پارٹی ہے اورآنے والے میونسپل چنا¶ میں پارٹی نے لہذا سب سے زیادہ امیدواراتارنے کافیصلہ لیاہے تاکہ جموں خطے کوکچرا بنانے والی برسراقتدار والی سیاسی پارٹیوں کو بھرپور شکست دی دجائے۔ بلبیرسنگھ کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاہے کہ بلبیر سنگھ جموال پارٹی کے جنرل سیکرٹری اوراچھے تعلیم یافتہ امیدوارہیں جن کی تعریف کرنا زیادہ ضرورت نہیں ہے اوران کی دیانتداری کے بارے میں سب واقف کارہیں جوکہ اس وقت گزشتہ ڈیڑھ سال سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا میں ایمانداری کی بنیادوں پر عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ٹھاکررندھیر سنگھ نے مزید کہاہے کہ پارٹی ان امیدوار وں کو ترجیح دے گی جو جموں خطہ سے وابستہ مسائل کے بارے میں پوری طرح سے واقف ہیں ۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ ان کی پارٹی میونسپل حدود میں چل رہی بدعنوانی کی روکتھام کےلئے جنگی سطح پرکام کررہی ہے اوراس دوران انہوںنے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرسال مرکز ی حکومت کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں کےلئے صرف کررہی ہے لیکن بدقسمتی سے وہ رقومات کہاں اورکدھر جاتی ہے عوام کو سوچنے اورسمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے پارٹی کومضبوط کرنے کےلئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔