بلدیاتی شہری انتخابات کابخار،پارٹی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کوکردیانظرانداز

 
بٹوت//ریاست جموں وکشمیر میں مسلسل چلے آرہے ناسازگارحالات کے پیش نظر تیرہ سال کے طویل عرصے کے بعدمنعقد کرائے جارہے بلدیاتی شہری انتخابات میں ریاست کی بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کی جانب سے انتخابی عمل میں شامل نہ ہونے کے فیصلے یعنی بلدیاتی انتخابات بائیکاٹ کے سبب ریاست کے خطہ چناب کے ضلع رام بن کی میونسپلٹی بٹوت میں دس اکتوبر کے دن منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کر نے کے لیے رکھی گئی۔ آخری تاریخ 27ستمبر2018تک نیشنل کانفرنس پارٹی کے پانچ  عہدے داران نے پارٹی ہائی کمان کے انتخابات بائیکاٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوے انتخابات میں حصہ لینے کی خاطر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں کاغذات نامزدگی داخل کرانے والوں میں نیشنل کانفرنس پارٹی بلاک صدربٹوٹ ظہورالدین بابر ، دونائب صدوربٹوت بشمول رجنیش پرگال اوربابرملک،پارٹی یوتھ ونگ ضلع نائب صدر رام بن ہارون چوہدری  اورقصبہ بٹوت سے تعلق رکھنے والے صوبائی سکریٹری یوتھ نیشنل کانفرنس صوبہ جموں عابدماگرے کے نام شامل ہیں قابل ذکر ہے کہ حیران کن طور پر انتخابی عمل کا حصہ بننے سے قبل یہ نیشنل کانفرنس پارٹی عہدے داران اپنے عہدوں سے ناہی مصطفی ہوئے ہیں اور نا ہی پارٹی ہائی کمان کی جانب سے پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے ان پارٹی عہدے داران کے خلاف پارٹی ہائی کمان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی انضباطی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔