بلدیاتی انتخابات : گاندربل،اوڑی اور سوپور میں 31اُمیداروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

 گاندربل ،بارہمولہ //گاندربل میونسپل کمیٹی کے 17 وارڑ وںکے لئے ایک خاتون سمیت چار آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرآئے ہیں۔ سنیچر کو چار آزاد امیدوار، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرآئے۔ادھر آج ہی چار امیدواروں نے انتخابات کے سلسلے میں فارم بھی حاصل کئے۔میونسپل کمیٹی گاندربل کے 17 وارڑ کے لئے 70 افراد نے فارم حاصل کئے ہیں ۔ادھر سرحدی قصبہ اوڑی میں سنیچر کو32اُمید واروں نے اپنے نامزدگی فارم داخل کئے جن میں سے کانگریس کے 13 ،بی جے بی کے 5اور آزاد اُمیدوارنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ سوپور میں بی جے پی کے سات اور آزاد اُمید وار کے ایک فارم نامزدگی داخل کئے گئے۔سوپور میں میو نسپل کمیٹی کیلئے سنیچر کو فارم نامزدگی داخل کرنے کی آخری تایخ تھی۔ ادھر پچھلے ایک ہفتے کے دوران بارہمولہ قصبے میں40 فارم نامزدگی داخل کئے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 8اکتوبر کو ہوگی۔