بلاک گول میں گرام سبھا کا انعقاد،کافی تعداد میں لوگوں کی شرکت

زاہدبشیر
گول//گول میں بلاک گول کے تمام پنچایتوں کی گرام سبھا کا انعقاد ہوا جس میں وی ایل ڈبلیو مشتاق احمد سوہل نے تمام پنچایتوں کی نگرانی کی جگہ اس موقعہ پر گول بلاک کے پنچایت گول اے سرپنچ گلزار احمد تراگوال، پنچایت گول بی روشن دین لوہار، پنچایت جمن گول جاوید احمد شان کے علاوہ تمام پنچوں و معزز شہریوں نے اس گرام سبھا میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر بالخصوص اس مسئلے کو اجاگر کیاگیا جس میں پی ایم اے وائی کے مستحق کسی وجہ سے مسترد ہوئے تھے ۔ اس موقعہ پر تمام پنچایتوں کے ممبران سے اُن کی فہرست لی جورہ گئے تھے جن کو دوبارہ پی ایم اے وائی زمرے میں لانا مقصود تھا تا کہ مستحقین کو اس اسکیم کا فائدہ مل سکے ۔محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے وی ایل ڈبلیو مشتاق احمد سوہل نے اس موقعہ پر آئے ہوئے تمام سرپنچوں ، پنچوں اور لوگوں کو محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں سے واقف کرایا اور زمینی سطح پر تمام اسکیموں کو بخوبی انجام پہنچانے تک لوگوں سے بھی مدد طلب کی ۔ اس موقعہ پر ہر پنچایت میں پانی کی بہتر مقدار ، صفائی ، سبز گائوں ، پنچایتی سطح پر منی سکریٹریٹ کو چلانا، پانچ تاریخی پروجیکٹ(Hiretage project)جی پی ڈی پی پلان کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ وہ افراد کو آواس پلس میں خارج ہوئے تھے اُن کو دوبارہ اس اسکیم کے دائرے میں لانے کے لئے جانکاری دی اور اس سلسلے میں نام بھی درج کروائے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے اے سی ڈی رام بن ضمیر احمد ریشو کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے آواس پلس میں خارج ہوئے غریب لوگوں کو دوبارہ اس زمرے میں لانے اور اس اسکیم سے فائدہ پہنچانے کے لئے اعلیٰ حکام تک پہنچے اور جس وجہ سے سرکار آج دوبارہ خارج ہوئے لوگوں کو آواس پلس میں درج کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔