زاہدبشیر
گول//بلاک سنگلدان کے علاقہ چھچھواہ میں محمد شفیع بٹ نامی شہری کا تین منزلہ مکان نذر آتش ہوا۔اطلاعات کے مطابق دن کے دو بجے اچانک گھر میں آگ نمودار ہوئیجس نے چند ہی منٹوں میں پورے مکان کو آگ نے لپیٹ لیا۔مکان کے مالک محمد شفیع بٹ نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کے جب مکان میں آگ لگی اس وقت صرف بچے گھر میں موجود تھے جب کہ میں خود کسی کام کی غرض سے باہر ہوگیاتھا۔مکان میں جونہی آگ لگی تو مقامی لوگوں نے فوراً آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر بد قسمتی سے پانی کی انتہائی قلت کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مقامی لوگ ناکام ہوئے۔وہیں پولیس چوکی اندہ سے انسپکٹر کھیم راج بھی چند پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے جنہوں نے آگ کو بجھانے کی کافی کوشش کی مگر ناکام رہے۔اطلاعات کو مطابق جہاں تین منزلہ مکان نظر آتش ہوا وہیں مکان میں موجود ایک انویٹر،فرج،واشنگ مشین کے ساتھ ساتھ باقی گھر میں موجود تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ نقوی پیسے بھی آگ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے۔مالک مکان محمد شفیع بٹ نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کے انہوں نے محنت مزدوری کر کے یہ مکان بنایا تھا اور اپنے بچوں کا پیٹ مشکل سے پالتا تھا مگر آج انکے پاس بچوں کے لئے عید پر کپڑے لینے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔وہیں محمد شفیع بے گھر ہو چکا ہے اس لئے انتظامیہ سے امداد بطورِ معاوضہ عطا کیا جائے۔تاکہ وہ پھر اپنے بچوں کے لیے ایک گھر بنا سکیں۔اور اپنے بال بچوں کو ایک بار پھر راحت کی سانس مل سکے۔