راجوری / چھٹے مرحلے کی پولنگ میں بلاک تھنہ منڈی میں 85 فیصد جبکہ بلاک پلانگڑھ میں83 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلاک پلانگڑھ اور بلاک تھنہ منڈی میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔ سنیچر کے روز صبح آٹھ بجے ہی لوگوں نے گھروں سے نکل کر اپنے نزدیکی پولنگ اسٹیشنوں پر جمع ہو کر اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بلاک تھنہ منڈی پنچائت اعظم آباد سے حاجی فضل حسین نے دوسری مرتبہ بطور سرپنچ جیت حاصل کی۔ جنہوں۔نے اپنی کامیابی کے بعد اپنے ووٹروں کاشکر یہ ادا کیا۔پنچائت کھنیالکوٹ سے منشی خان نے دوسری مرتبہ بھاری ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ بلاک تھنہ منڈی کی پنچائت منگوٹی اے سے مسمات گلزار بیگم اور منگوٹہ بی سے ریٹائرڈ ماسٹر عبدالعزیز نے بازی ماری۔ پنچائت چھڑنگ سے نور حسین چوہدری جبکہ ہسپلوٹ پنچائت سے محمد رشید نے جیت حاصل کی۔ بلاک تھنہ منڈی کی پنچائت راجدھانی اے سے مختار بیگم،اور راجدھانی بی سے ٹریڈ یونین لیڈر محمد غفور ڈار نے جیت حاصل کی۔پنچائت کلر طوطا موہڑا سے معمود احمد،شاہدرا شریف اے سے مشتاق احمد قریشی نے دوسری مرتبہ جیت حاصل کی جبکہ شاہدرا شریف بی سے روضی ظفر نے جیت درج کی۔پنچائت بنگائی اے سے گلزار حسین چوہدری جبکہ بنگائی بی سے عبدالعزیز نے بھاری ووٹوںکے ساتھ دوسری مرتبہ جیت حاصل کی۔ دریں اثنا بلاک پلانگڑھ کی پنچائت بہروٹ سے مشتاق احمد مرزا، پنچائت کوٹ سے قمر زمان،پنچائت ساج سے شاہین اعجاز بھٹی نے جیت حاصل کی۔
بلاک تھنہ منڈی میں85 فیصد اور پلانگڑھ میں83فیصد پولنگ درج
