بلاور ،کٹھوعہ میں طبی کیمپ کا اہتمام

 کٹھوعہ // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع کے بلاور علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ علاقہ میں طبی خدمات کے فقدان کی وجہ سے رائزنگ اسٹار گنرز نے ایک ٹھوس منصوبہ کے تحت بلاور میں طبی اور ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا ۔ کیمپ میں فوجی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیم نے معقول ادویات کی سپلائی سے ایک جماع کیمپ کا اہتمام کیا، جس دوران مریضوں کو ضرورت کے مطابق ادویات مفت فراہم کی گئی۔ کیمپ میں  432سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ،جن میں  78مرد ،140خواتین اور 78 بچے شامل تھے، جوبلاور کے مختلف علاقوں  سے آئے ہوئے تھے۔اسکے علاوہ ویٹرنری کیمپ میں 112 جانوروں کا معاینہ کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔طبی ٹیم نے اس موقعہ پر لوگوں میں مختلف بیماریوں اور اچھی صحت قائم رکھنے میں بیداری بھی پیدا کی۔مقامی لوگوں نے مستقبل میں ایسے مزید کیمپ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔