بفلیاز میں ٹریفک حکام کی کارروائی

سرنکوٹ//ٹریفک حکام کی جانب سے بلاک بفلیاز میں قاعدہ کیخلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ بلاک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں متعدد شکایتیں موصول ہورہی تھی جس کے بعد ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گی ۔حکام نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران بغیر کاغذات کے چلائی جارہی گاڑیوں کیساتھ ساتھ بغیر ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ و دیگر غیر قانونی طریقہ کار اختیار کرنے والوں کے چالان کئے گئے ۔اس مہم کے دوران ٹریفک حکام نے 25عدالت کے چالان ،10کمپانڈ چالان اور 36سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ مہم کے دوران 4گاڑیاں ضبط بھی کرلی گئی ۔حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین پر سختی کیساتھ عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی عمل کیلئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔