بفلیاز میں خواتین کیلئے بیداری پروگرام

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے بفلیاز علاقہ میں فوج کی جانب سے خواتین کیلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ فوجی آفیسران نے مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے شروع کردہ فلاحی سکیموں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان سکیموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔آفیسران نے بتایا کہ دیہات میں خواتین کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنے کیلئے کئی فلاحی سکیمیں چلائی جارہی ہیں ۔انہوں نے اجولا سکیم ،بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ،ون سٹا پ سنٹر ،شادی کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کیساتھ ساتھ دیگر سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ فوج خطہ میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کررہی ہے جبکہ ان پروگراموں کومنعقد کرنے کے سلسلہ کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔