بفلیاز مہلوکین کے لواحقین کو تقررنامے ملے | رہائشی مقصدکیلئے ایک ایک کنال زمین بھی الاٹ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بفلیاز پونچھ میں مارے گئے شہریوں کے لواحقین کو ایس آراو43کے تحت تقرری کے احکامات سونپے۔اس دوران جن کوتقرری کے احکامات سونپے گئے ان میں زرینہ بیگم بیوہ صفیر احمد، محمد کبیربرادر شبیر احمد، شیخ محمد رزاق برادر شوکت علی شامل تھے۔ یہ تمام گائوں بفلیاز سرنکوٹ ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔اس دوران تمام افراد کو رہائشی مقصد کے لیے ایک ایک کنال زمین کی الاٹمنٹ کے احکامات بھی ان کے حوالے کیے گئے۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر نے اہل خانہ کو مستقبل میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ بھی موجود تھے۔