بفلیاز۔پھاگلہ ۔منڈی روڈ کی راہ ہموار…ایس ڈی ایم نے 7سالہ پراناتنازعہ نمٹادیا

 
سرنکوٹ//ایس ڈی ایم سرنکوٹ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی نے محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ مال کے افسران کے ہمراہ کلر کٹل گائوں کادورہ کرکے وہاں سات سال سے چلے آرہے تنازعے کو حل کیا جس سے اب بفلیاز ۔پھاگلہ ۔منڈی سڑک کی تعمیر کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے ۔52کلو میٹر اس سڑک پر سی آر ایف کے تحت آٹھ سال قبل کام شروع ہواتھا اوراس پر تخمینہ 42کروڑ روپے لگایاگیاتھا ۔اس دوران دونوں طرف سے کام شروع ہواتاہم کلر کٹل کے مقام پر کچھ لوگوں میں تنازعہ کی وجہ سے کام بند کردیاگیا جسے آج حل کردیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پونچھ طار ق احمد زرگر نے بھی ہدایت دی تھیں کہ تنازعہ کو ختم کراکے سڑک کی تعمیر کاکام شروع کیاجائے ۔انہیں ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی ایم نے علاقے کادورہ کیا اور موقعہ پر ہی معاملہ حل کردیا جس سے اب سڑک کی تعمیر کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے ۔