بغیر ڈھکن کے مین ہول

سرینگر//میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں موجود کار پارکنگ میں بغیر ڈھکن کے مین ہول کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتا ہے۔میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں مریضوں اور تیماداروں کی نجی گاڑیوں کے لئے کار پارکنگ کی سہولیات میسر رکھی گئی ہے جو لاکھوں روپے کے عوض کسی نجی ٹھیکیدار کو دی جاتی ہے۔پارکنگ کے درمیان میں نکاسی آب کے لئے زیر زمین پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس پر مین ہول بغیر ڈھکن کے چھوڑ دیا گیا جو کسی بھی وقت جانی یا مالی نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔