بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر,86 روپے مہنگا

نئی دہلی //حکومت نے  بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ کردیا ہے ۔ مگر سبسڈی گیس والے صارفین کو اس سے مبرا رکھا گیا ہے ۔ بغیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ایل پی جی کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کی مناسبت سے کی گئی ہے ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کہا ''سبسڈی حاصل کئے ہوئے ایل پی جی کے صارفین پر اس اضافہ کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ مثال کے طور پر صارفین دہلی میں سلنڈر بھروانے کے لئے 737  روپے ادا کریں گے اور ان کے کھاتہ میں سبسڈی کے 303 روپے پہنچ جائیں گے او ر اس طرح گاہک کو وہی پرانی قیمت 434 روپے ہی دینی ہوگی۔