رام بن // 900 میگاواٹ بغلیہار الیکٹرک پروجیکٹ چندر کوٹ کے ساتھ کام کر رہے جموں و کشمیر ریاستی پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈیلی ویجروں نے منگل کے روز کارپوریشن کے انتظامیہ کو ہائیڈرالک پروجیکٹ مرحلہ1اور مرحلہ2 چندر کوٹ میں بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے جے کے ایس پی ڈی سی یونین کے ریاستی صدر رجیت سنگھ نے ہڑتالی ملازمین،جو کہ گُذشتہ دو ماہ سے ہڑتال پر ہیں، سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر انکی خدمات کو باقاعدہ نہیں بنایا جاتا ہے تو انکے پاس بجلی پروجیکٹ کے پیداوار کو روکنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن ڈیلی ویجروں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے لیت و لعل سے کام کر رہے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ قوانین کے تحت سات سال کی سروس مکمل ہونے کے بعد انکی ملازمت کو مستقل کیا جانا ہے لیکن 15سال سے کام کر رہے ڈیلی ویجروں کو باقاعدہ نہیں بنایا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منیجمنٹ خصوصاً منیجگ ڈائریکٹر مناسب ڈھنگ سے برتائو کرکے ڈیلی وجیروں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہوئے انکو تحت قوانین باقاعدہ بنائیں گے۔
بغلیا رپروجیکٹ ڈیلی ویجروں کا احتجاج
