بعض ڈاکٹروں اور ادویہ کمپنیوں کی سازباز پر روک لازمی:ڈاک

 سرینگر//ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی میں سرگرم ڈرگ مافیہ جنریک ادوات کو غریب عوام تک پہنچانے سے روکنے کیلئے ڈاکٹروں سے ساز باز کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں کے درمیان ساز باز کی وجہ سے جنریک ادویات کو غریب عوام تک پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز سستی ادویات کے بجائے مہنگی ادویات کو لکھنے کیلئے ادویات بنانے والی کمپنیوں کو مہنگے تحائف سے لیکر گھر کا ساز وسامان بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیاں ڈاکٹروںکو روز گار فراہم کرتے ہیں تاکہ ڈاکٹر صاحبان مریضوں کو بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور ادویات ساز کمپنیوں کے درمیان ساز باز کی وجہ سے کئی غریب عوام ادویات حاصل کرنے سے محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنریک ادویات جہاں ایک طرف لوگوں کی جان بچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جنریک ادویات لکھنے سے شرم محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات بنانے والی کمپنیاں کے پاس 20سال تک ادویات  بنانے کے اختیارات ہوتے ہیں مگر 20سال کے بعد کوئی بھی یہ ادویات بناسکتا ہے اور مارکیٹ میں فروخت کرسکتا ہے اور ان ادیات کی کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنریک ادویات کی قیمت 80سے 90فیصد کم ہوتی ہے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے لوگ ادویات کا کافی وقت تک استعمال کر پاتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی نے ڈاکٹروں کے نام ہدایت جاری کی ہے جو ڈاکٹروں کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی کی ہدایت کے مرکزی حکومت نے تمام ڈاکٹروں کے نام ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جنریک ادویات کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنریک ادویات کی طرف سے قانون کے تحت لائیں تاکہ تما م ڈاکٹر جنریک ادویات کا استعمال کریں۔