جموں//مال کے وزیر عبدالرحمان ویری نے قانون ساز اسمبلی کو حکیم محمد یاسین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جانکاری دی کہ وجود میں لائے گئے کچھ نئے انتظامی یونٹ اطمینان بخش طریقے پر کام کر رہے ہیں لیکن باقی ماندہ یونٹ مالی اور دیگر وجوہات کی بنا پر ابھی اپنا کام کاج شروع نہیں کر سکے ہیں ۔ مبارک گُل کی طرف سے پوچھے گئے ضمنی سوال میں انہوں نے اپنے حلقے میں ایک نئی تحصیل کیلئے مناسب بنیادی ڈھانچے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر نے اس معاملے پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
بعض نئے انتظامی یونٹ ابھی شروع نہیں کئے گئے : ویری
